• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولوی امیر شاہ ہسپتال کے درجہ چہارم ملازمین کا احتجاج

پشاور (خصوصی نامہ نگار) مولوی امیر شاہ میموریل وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال پشاور کے درجہ چہارم ملازمین نے ایک خاتون ڈاکٹر کے رویئے کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کردیا۔ ملازمین نے ایک بیان میں کہا کہ لیڈی ڈاکٹر ملازمین کیساتھ بدتمیزی اور گالم گلوچ کر رہی ہے جس کی شکایت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو کی گئی لیکن کارروائی نہیں ہوئی، ملازمین نے ہسپتال میں احتجاج بھی ریکارڈ کرایا اور آج احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ جب تک ڈاکٹر کا تبادلہ نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رکھا جائے گا ۔
تازہ ترین