• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسان کو اپنی امیج بنانے میں وقت لگ جاتا ہے: نعمان اعجاز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ انسان کو دُنیا کے سامنے اپنی امیج بنانے میں طویل عرصہ لگ جاتا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے سینئر اداکار جاوید شیخ کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جو اُن کے ٹاک شو کے سیٹ پر لی گئی، یہ شو ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں نعمان اعجاز سفید لباس میں ملبوس ہیں جبکہ جاوید شیخ نے ہلکے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے یہ دونوں لیجنڈری اداکار بہت خوش ہیں۔

نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کو ہمیشہ کی طرح ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’سیلفی تو چند سیکنڈز میں بن جاتی ہے۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’وقت تو انسان کو دُنیا کے سامنے اپنی امیج بنانے میں لگ جاتا ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ! ہم سب کو اپنی رحمتوں سے نوازے۔‘ 

واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتے ہیں۔

تازہ ترین