• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اور سجل کی میوزک ویڈیو ’رفتہ رفتہ‘ یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی کی نئی میوزک ویڈیو ’رفتہ رفتہ‘ جوکہ عید کے موقع پر 21 جولائی کو ریلیز کی گئی تھی مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہے۔

عاطف اسلم کی یہ نئی میوزک ویڈیو جس میں اداکارہ سجل علی بھی اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتے نظر آرہی ہیں، اس وقت ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہے۔

خیال رہے کہ ترون چوہدری اور عمر احمد کی پروڈیوس کردہ اس میوزک ویڈیو کے ہدایتکار حسام بلوچ ہیں جبکہ میوزک اور بول مشہور پنجابی سنگر راج رنجودھ نے لکھے ہیں۔

یہ میوزک ویڈیو، تارش میوزک کے بینر تلے ریلیز ہوئی ہے۔

گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ سجل علی کے مداح جوکہ میوزک ویڈیو کا بےچینی سے انتظارکر رہے تھے، اس نئی میوزک ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید