عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور ہردلعزیز اداکارہ سجل علی کے نئے گانے ’رفتہ رفتہ‘ کا ٹیزر جاری ہوگیا۔
اس ضمن میں عاطف اسلم اور سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی اسٹوریز میں اپنے نئے گانے ’رفتہ رفتہ‘ کا ٹیزر شیئر کیا۔
عاطف اسلم اور سجل علی کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے اُن کے نئے گانے ’رفتہ رفتہ‘ کے ٹیزر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ عاطف اور سجل کا نیا گانا ’رفتہ رفتہ‘ سُننے کے لیے بےتاب ہیں۔
ترون چوہدری اور عمر احمد کی پروڈیوس کردہ اس میوزک ویڈیو کے ہدایاتکار حسام بلوچ ہیں جبکہ میوزک اور بول مشہور پنجابی سنگر راج رنجودھ نے لکھے ہیں۔ یہ میوزک ویڈیو، تارش میوزک کے بینر تلے ریلیز ہورہی ہے۔
یاد رہے کہ عاطف اسلم اور سجل علی نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ اُن کے اس گانے کا ٹیزر 16 جولائی کو جاری کیا جائے گا۔