قومی ہاکی کھلاڑیوں کی اکثریت کا فٹنس لیول غیرمعیاری قرار دے دیا گیا ہے۔
سینٹرل کنٹریکٹ پیش کرنےسےقبل پی ایچ ایف نے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ کا اہتمام کیا تھا، سینٹرل کنٹریکٹ کو پی ایچ ایف نے فٹنس ٹیسٹ سے مشروط کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس کیمپ میں صرف12 کھلاڑی فٹنس کے مقررہ معیار کے قریب پہنچ سکے، ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ کل سیکریٹری پی ایچ ایف کو بھجوائےگی۔
قومی سلیکشن کمیٹی نے32کھلاڑیوں کوفٹنس کیمپ میں بلایا تھا، 20 کھلاڑی مکمل طور پر فٹنس کے مطلوبہ معیار پر پورا نہ اتر سکے، فٹنس مسائل سامنے آنے کے بعد کھلاڑیوں کےسینٹرل کنٹریکٹ کا فیصلہ فیڈریشن کرے گی۔
ٹیم انتطامیہ 12 پلیئرزکےساتھ دیگر 8 قدرے بہترکھلاڑیوں کو ایک موقع دینےکی درخواست کرے گی، پی ایچ ایف کےسیکریٹری آصف باجوہ دو روز قبل فٹنس پرعدم اطمینان کا اظہارکر چکےہیں۔