• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کو عدالتی جنگ پر خطیر رقم خرچ کرنا پڑسکتی ہے

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی اور انکے سابق شوہر واداکار بریڈپٹ کو طلاق اور 6 بچوں کی تحویل کے کیس میں خطیر رقم خرچ کرنا پڑسکتی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والےطلاق کے وکیل مارک ونسنٹ کیپلن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کیس میں ابھی مزید کئی نئے موڑ آنا باقی ہیں ۔

کیپلن نے امریکی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معروف سابقہ جوڑی نے مقدمے کی سماعت پر پہلے ہی ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں ڈالر خرچ کر رکھے ہیں اوراگر وہ دوبارہ اس کیس کی کارروائی شروع کردیتے تو انہیں اس سے کہیں زیادہ رقم خرچ کرنا پڑسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سخت مقابلے طلاق اور 6بچوں کی تحویل کے کیس سے بڑھ کر اور کوئی مہنگا کیس نہیں ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ دونوں افراد(انجلینااو ر بریڈپٹ )مقدمہ بازی جاری رکھنےکا متحمل ہوسکتے ہیں ۔

خیال رہے کہ انجلینا جولی نے اپنے سابق شوہر بریڈپٹ کے خلاف عدالتی جنگ میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انجلینا نے بریڈپٹ کے وکلاء کی عدالتی کارروائی کا فیصلہ سنانے والے جج سے کاروباری تعلقات ہونے کی وجہ سے جج کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اداکارہ کے مطالبے پر کیلیفورنیا اپیلز کورٹ نے جج جان ڈبلیو اوڈرکر کو بریڈ کے وکلاء کے ساتھ کاروباری تعلقات ہونے پر نااہل قرار دے دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید