اوکاڑہ کے علاقے حویلی لکھا میں جائیداد کے مبینہ تنازعے پر بھائی اور بھابھی کو اغواء کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، مقتول جوڑے کی ایک سال پہلے شادی ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق حویلی لکھا کے قصبہ کوٹھا شیشم کے رہائشی محسن اور عائشہ کے اغواء کا مقدمہ محسن کے بھائی شفیق کے خلاف عائشہ کے باپ ثناء اللّٰہ کی مدعیت میں درج تھا۔
تین روز بعد لاشیں ملیں جن کے اعضاء کٹے ہوئے تھے۔ پولیس نے مقتول کے بھائی ملزم شفیق کو گرفتار کر کے مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کر لیں جس میں اس کے چار نامعلوم ساتھیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
تفتیشی افسر کے مطابق مقتول، مقتولہ اور ملزمان کے موبائل نمبرز کا کال ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے، جیو فینسگ بھی کروائی جا رہی ہے۔
مقتولہ عائشہ کے والد نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔