• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیپاٹائٹس سے سالانہ اموات کورونا سے زیادہ ہیں،پروفیسر ڈاکٹرخالد مسعود

لاہور(خصوصی نمائندہ)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ میڈیسن کے زیر اہتمام ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کی مناسبت سے سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل تھے۔سیمینار میں پروفیسر بلقیس شبیر ، پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر رانا دل آویز ندیم،ڈاکٹر فرح تبسم کیمکولین ، ڈاکٹر بلال عزیز، ڈاکٹر ناصر فاورق بٹ، ڈاکٹر میمونہ اور دیگر موجود تھے ۔ وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ کورونا ایک نئی بیماری تھی اور پوری دنیا میں دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اسی طرح ایک بیماری ہیپاٹائٹس بھی ہے جس سے سالانہ اموات موجودہ کرونا کی وبا سے زیادہ ہیں۔ ہیپاٹائیٹس قابل علاج مرض ہے اس مرض میں مبتلا اکثر لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ بیمار ہیں اس بیماری سے متعلق بروقت ٹیسٹ کروانا بہت ضروری ہے۔ ۔لوگوں کو ٹیسٹ کروانے میں گریز نہیں کرنا چاہئے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جراثیم زدہ اوزاروں،ٹیٹو بنانا، جسم کو چھیدنے سے یہ مرض پھیلتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی 10 فیصد آبادی ہیپاٹائٹس یعنی یرقان کا شکار ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سالانہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں.ہیپاٹائٹس کے مرض میں سب سے عام علامت متلی ہے۔
تازہ ترین