• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان نے احسن محسن اکرام کے مسئلے گنوا دیئے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار احسن محسن اکرام کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر کمنٹ کرتے ہوئے منال خان نے مداحوں کو احسن محسن اکرام کے مسائل سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی قربتوں کے چرچے تو خبروں میں رہتے ہی ہیں، انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے اس جوڑے پر کبھی تنقید تو کبھی تعریف چلتی ہی رہتی ہے۔

ایسے میں عوام کے منفی تبصروں پر کان نہ دھرنے والی جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی جانب سے بھی نئی نئی تصویریں شیئر کی جاتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے انسٹا گرام فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں احسن محسن اکرام کی جانب سے انسٹا گرام پر ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے خود کو جیتنے کے لیے 3 ٹپس دی ہیں۔


احسن محسن اکرام کا اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’اُن کا دل جیتنے کے لیے یا تو اُنہیں کھانا کھلائیں، یا اُن کے لیے کھانا بنائیں یا تو خود ہی کھانا بن جائیں ۔‘

اس تصویر کے کمنٹ باکس میں منال خان نے احسن محسن اکرام کو جواب دیتے ہوئے مداحوں کو اُن کے کھانے سے متعلق مسائل گنوا دیئے ہیں۔

منال خان کا کمنٹ باکس میں احسن محسن اکرام سے کہنا ہے کہ’مداحوں کو اپنے مسائل سے متعلق بھی بتائیں کہ آپ کوئی چٹنی نہیں کھاتے، نا پیز ا، نا پنیر  اور نا ہی ٹماٹر، سب ہی مزیدار کھانے آپ نہیں کھاتے۔‘

تازہ ترین