• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبیر بیدی نے اپنی زندگی کا تلخ تجربہ بیان کردیا

بھارتی اداکار کبیر بیدی نے تین طلاق کا اپنا تلخ تجربہ اپنی کتاب "کہانی جو میں ضرور بتاؤں گا" میں بیان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کبیر بیدی کا کہنا تھا کہ میں کبھی اپنی طلاق کے پیچھے چھپی سچائی کو بتانے سے متعلق کبھی نہیں شرمایا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں کئی بار یہ بات بھی قبول کرچکا ہوں کہ ان طلاقوں کے پیچھے غلطی ہی میری تھی۔

انھوں نے کہا کہ لوگوں نے مجھ سے کہا کہ میں کس طرح اتنا فرینک ہوں، کس طرح اتنا سچا ہوں؟ تو میں نے لوگوں کو جواب دیا کہ میں وہ باتیں بتاتا ہوں جو لوگ اکثر چھپا لیتے ہییں۔

اپنی زندگی کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے کبیر بیدی کا کہنا تھا کہ زندگی اسی صورت میں دلچسپ ہوتی ہے جب اس میں کوئی ڈراما ہوتا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر آپ اپنی سوانح حیات لکھتے ہیں جو صرف آپ کی کامیابیوں، آپ کی زندگی میں کیے گئے اچھے کاموں اور تمام اچھے لوگوں سے ملاقات پر مبنی ہو تو آپ کی آنکھیں چمک اٹھتی ہیں۔

کبیر کا کہنا تھا کہ سچی کہانی ایک ڈراما ہوتی ہے جس میں آپ کا ہیرو کامیابی کے بعد بھی رسی پر چل رہا ہوتا ہے، اور اس میں دیکھا یہ ہے کہ آپ پھر اپنے آپ کو دوبارہ پریشانیوں سے کیسے نکالتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انھوں نے اپنی کتاب میں ایسی ہی چیزیں اور سچائی لکھی ہے جس کے بارے میں ان سے سوال کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ کبیر بیدی اس وقت اپنی چوتھی بیوی پروین دوسانج کے ساتھ رہ رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل وہ تین مرتبہ شادی کرکے اپنی بیویوں کو طلاق دے چکے ہیں۔ 

تازہ ترین