• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کے دل جیتنے والے طلحہ طالب وطن پہنچ گئے


ٹوکیو اولمپکس میں بہترین پرفارمنس سے قوم کے دل جیتنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب وطن پہنچ گئے۔ 

21 سال کے طلحہ طالب نے 67 کلوگرام کیٹگری میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ 

طلحہ طالب کا کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس کی کارکردگی کی وجہ سے ملک کا نام روشن کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

ساتھ میں انھوں نے شکوہ کیا کہ اگر ٹریننگ کے جدید سامان اور جگہ میسر ہوتی تو میڈل جیتنے کی پوزیشن میں تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید