• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا نے 2 نجی کمپنیوں کو ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر کا لائسنس دے دیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 2 نجی کمپنیوں کو ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر کا لائسنس دے دیا۔

ترجمان اوگرا کے مطابق دونوں کمپنیوں کو ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کا لائسنس پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔ 

پائپ لائن کی تعمیر مکمل ہونے پر یومیہ ڈیڑھ سے دو ارب مکعب فٹ اضافی گیس دستیاب ہوسکے گی۔

ترجمان اوگرا کے مطابق اس اقدام سے درآمدی ایل این جی شعبے میں بڑی سرمایہ کاری آئے گی۔

انھوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے بند شعبے بحال اور نئے شعبے کھلنا شروع ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پائپ لائن منصوبے سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

تازہ ترین