• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچویں جماعت تک یکساں نصاب اگست سے رائج ہوجائیگا‘شفقت محمود

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تمام تدریسی عملہ کیلئے کروناویکسی نیشن لا زمی ہے، انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال پرتحر یری جواب میں بتائی، وزیر آئی ٹی امین الحق نے بتایا کہ آئی ٹی کی برآ مدات میں گزشتہ سال کی نسبت 44فیصد اضافہ ہوا ہے،وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ حکومت سر کاری ٹی وی اور ریڈیو میں اصلاحات کئے اقدامات کر رہی ہے، معاون خصوصی تخفیف غربت ڈاکٹرثانیہ نشتر نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 27 ملین گھرانوں کی مدد کررہا ہے‘احساس کفالت پروگرام کے تحت جنوری 2020سے سہ ماہی وظیفہ پانچ ہزار سے بڑھا کر چھ ہزار روپے کردیاگیا ہے، اس سے استفادہ کرنیوالوں کی تعداد پچاس لاکھ ہے جسے بڑھا کر اسی لاکھ کیا جا ئیگا، شفقت محمود نے تحریری جواب میں کہا کہ ملک بھر میں پری ون سے پانچویں جماعت کیلئے یکساں نصاب تعلیم اگست 2021سے رائج ہو جائیگا، چھٹی سے آٹھویں جماعت کیلئے یکساں نصاب تعلیم تعلیمی سال 23-2022 ،نویں سے بارہویں جماعت کیلئے 24-2023 سے رائج ہو گا۔

تازہ ترین