• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ کے رہائشی علاقوں میں نجی سکولوں کو منتقلی کے آخری نوٹس

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے دی گئی 3سالہ مدت کے اختتام پر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے کینٹ کے رہائشی علاقوں میں موجود 229پرائیویٹ سکولوں کو علاقہ سے باہر منتقلی کے آخری نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔نوٹس کے مطابق جو سکول اپنے علاقہ سے باہر منتقل نہیں ہوگا اسے سیل کر دیا جائے گا اور لیز رائٹ بھی ختم کر دیئے جائیں گے۔ دریں اثناءپرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماء ابرار احمد نے کہا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود 42کنٹونمنٹ بورڈز میں سے صرف 3کنٹونمنٹ بورڈز کو باقاعدہ پلاننگ کر کے بنایا گیا ہے جہاں رہائشی، کمرشل اور دیگر زونز قائم کئے گئے ہیں جبکہ بعد میں بننے والے کنٹونمنٹ بورڈ میں بلڈنگز پہلے سے موجود تھیں۔انہوں نے کہا کہ جب کمرشل ایریاز میں بلڈنگ ہی دستیاب نہ ہو تو سکول کیسے منتقل کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہ میری ایک ریویو پٹیشن تا حال سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے جس کی سماعت ہونے پر ہم عدالت کو زمینی حقائق سے آگاہ کریںگے۔
تازہ ترین