• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کے قیادت چھوڑنے کی باتوں میں صداقت نہیں: رانا ثناء

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے پارٹی قیادت چھوڑنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بات کہی۔

صحافی نے ان سے سوال کیا کہ شہباز شریف کے پارٹی کی قیادت چھوڑنے کی اطلاعات ہیں، اس میں کتنی صداقت ہے؟

رانا ثناءاللّٰہ نے جواب دیا کہ شہباز شریف ہماری پارٹی کے صدر ہیں، ان کے پارٹی قیادت چھوڑنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری طرح میاں شہباز شریف کے لیڈر بھی میاں نواز شریف ہیں، شہباز شریف پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 3 سال بعد مالم جبہ کیس بھی ختم ہو گیا، بی آر ٹی کیس بھی ختم ہو گیا، وقت آ گیا ہے کہ ان قومی مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن پریزائیڈنگ افسران کے ذریعے چوری کروایا گیا ہے۔

تازہ ترین