• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کیلئے بہترین عُمر کیا ہے؟ تحقیق سامنے آگئی

ریاضی کی ایک نئی تھیوری میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کو 26 سال کی عمر میں شادی کرنی چاہیے کیونکہ یہ عُمر ان کے لیے کسی کی زندگی کا ساتھی بننے کا بہترین وقت ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹام گریفتھس اور برائن کرسچن نے اپنی کتاب، الگورڈمز ٹو لائف بائی: کمپیوٹر سائنس آف ہیومن ڈیسیجن میں لکھا ہے کہ 26 سال کی عُمر وہ وقت ہے کہ جب انسان اپنے ہمسفر کے ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی کا آغاز کرسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر مرد یا عورت 18-40 سال کی عمر کے درمیان اپنا ہمسفر تلاش کررہے ہوتے ہیں تو 26 سال کی عُمر مثالی عمر ہے کیونکہ آپ نے اس عرصے میں اپنی زندگی کا 37 فیصد سفر طے کرلیا ہوتا ہے۔

اس تھیوری کے مطابق اگر آپ 26 سال سے کم عمر یا زیادہ کی عمر میں شادی کریں گے تو آپ کی ازدواجی زندگی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب یونیورسٹی آف یوٹاہ کے ماہر معاشیات نکولس۔ ایچ وولفنگر اس نظریے کے خلاف ہیں کیونکہ اُنہوں نے جولائی 2015 میں اپنی تحقیق میں کہا تھا کہ طلاق سے بچنے کے لیے شادی کرنے کی بہترین عُمر 28 سے 32 سال ہے۔

تازہ ترین