• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان ملک بھی عائزہ خان کے ڈرامے پر برہم

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان ملک کی جانب سے بھی عائزہ خان کے نئے ڈرامہ سیریل پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

عدنان ملک نے نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’لاپتا‘ کے ایک سین میں خواتین کو بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے کو حربے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دکھانے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے عدنان ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

عدنان ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’ڈرامے کا یہ سین دیکھ کر بہت زیادہ دُکھ ہوا ہے۔‘

اداکار نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’ویسے ہمیں حیران نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ہمارے 99 فیصد ڈرامے گونگے، بہرے بنائے جاتے ہیں۔‘

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی اور گلوکارہ میشا شفیع نے بھی ڈرامہ سیریل ’لاپتا‘ کے اس سین کی وجہ سے شدید دُکھ کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’لاپتا‘ کے ایک سین میں اداکارہ عائزہ خان کو گیتی کے کردار میں کچھ پیسے بچانے کے لیے دکاندار کو بلیک میل کرتے دکھایا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید