احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف ضمنی ریفرنس دستاویزات مکمل نہ ہونے پر واپس کردیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر کی جانب سے خورشید شاہ کے خلاف ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا تھا، تاہم دستاویزات مکمل نہ ہونے پر یہ واپس ہوا۔
احتساب عدالت نے بیورو کو حکم دیا کہ دستاویزات مکمل کر کے ریفرنس دائر کیا جائے۔
نیب کی جانب سے تیار کردہ اس نئے ضمنی ریفرنس میں 4 نئے ملزمان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
نیب نے 1 ارب 38 کروڑ 58 لاکھ 504 روپے کا ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا۔