• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بنگالی‘ دنیا کا سب سے طویل العمر شیر قرار

امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹائیگر کریک اینیمل سینکچری کی نگہداشت میں موجود بنگالی نامی شیر کو دنیا کا طویل العمر شیر قرار دے دیا گیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شیر کی عمر اس وقت 25 سال 319 دن ہے۔

اس کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا ہے، اور ادارے کا کہنا ہے کہ یہ شیر سال 2000 میں پیدا ہوا تھا، جبکہ اس نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت کرہ ارض پر موجود دنیا کا سب سے بوڑھا شیر ہے۔ 

ٹائیگر کریک اینیمل سینکچری کا کہنا ہے کہ شیروں کی جنگلوں میں اوسط زندگی 12 سال کی ہوگی ہے جبکہ یہ نگہداشت میں 15 سے لے کر 20 سال تک زندگی گزار سکتے ہیں۔

سینکچری کا یہ بھی کہنا ہے کہ بنگالی اپنی حد عمر سے بھی 5 سال زائد زندگی جی چکا جبکہ تقریباً 26 سال پورے کرنے والا ہے۔ 

خیال رہے کہ ٹائیگر کریک اینیمل سینکچری ایسے جانوروں کی نگہداشت کرتا ہے اور انھیں ان کے زندہ رہنے کے لیے مکمل ماحول فراہم کرتا ہے۔ 

تازہ ترین