• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین لگوانے کی تلقین

لندن(اے ایف پی) برطانوی محکمہ صحت کے حکام نے حاملہ خواتین کو ہدائت کی ہے کہ وہ کورونا کی ویکسین لگوائیں کیونکہ برطانیہ میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،برطانیہ کی چیف مڈ وائف نے یہ کہتے ہوئے کہ نئے اعداد وشمار اس طرف بتاتے ہیں کہ زیادہ تعداد میں حاملہ خواتین کورونا وائرس کا شکار ہیں جس میں سے بڑی تعداد اسپتالوں میں داخل ہورہی ہیں،چیف مڈ وائف جیکولین ڈنکلی بینٹ نے حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین لگوانے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔رائل کالیج آف اوبسٹریشین اینڈ گائنا کلوجسٹ نے بھی جنرل پریکٹیشنرز اور مڈ وائیفز کو لکھا ہے وہ نہ صرف زچہ بلکہ بچہ کی زندگی کے مفاد میں ویکسین لگوائیں۔

تازہ ترین