پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اور خوبرو اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے قومی کرکٹر شاداب خان کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ شاید میں اُنہیں اچھی لگتی ہوں۔
حال ہی میں کنزیٰ ہاشمی نے اپنے ساتھی اداکار سمیع خان کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالات کے جواب دیئے۔
پروگرام کے ایک سیشن کے دوران میزبان نے کنزیٰ ہاشمی سے کہا کہ ’آپ کو انسٹاگرام پر قومی کرکٹر شاداب خان نے فالو کیا ہوا ہے، جس پر اداکارہ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا سچ میں اُنہوں نے مجھے فالو کیا ہوا ہے؟‘
میزبان نے کہا کہ ’جی ہاں! آپ کو معلوم ہی نہیں کہ شاداب خان آپ کو فالو کرتے ہیں۔‘
کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ ’مجھے سچ میں معلوم نہیں کیونکہ میں نے اُن کو فالو نہیں کیا ہوا ہے، اگر میں نے بھی شاداب خان کو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہوتا تو مجھے اس بات کا علم ہوتا۔‘
اداکارہ نے مزید کہا کہ ’شاید! میں شاداب خان کو اچھی لگتی ہوں یا پھر اُنہیں میرا کام پسند ہے، اسی وجہ سے اُنہوں نے مجھے انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔‘
واضح رہے کہ رواں سال کنزیٰ ہاشمی سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی سربراہی میں بننے والے ڈرامے ’اڑان‘میں جیو انٹرٹینمنٹ کی اسکرین پر نظر آئی تھیں۔
’اڑان ‘ میں 3 بہن بھائیوں ملکہ، عقیل اور منہال کی کہانی دکھائی گئی تھی، اس ڈرامےمیں لالچ، بے وفائی اور دھوکا دہی جیسے موضوعات کو پیش کیا گیا تھا جسے بڑی ذہانت کے ساتھ جہانزیب قمر نے تحریر کیا تھا اور عقیل خان نے خوبصورت ہدایات دی تھیں۔
اس ڈرامے کی کاسٹ میں کنزیٰ ہاشمی کے ساتھ اداکار عدیل چوہدری، نِدا ممتاز، لبنیٰ اسلم، اعجاز اسلم، عینی زیدی اور محمد اسامہ خان بھی شامل تھے۔