• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائز کی اہلیہ بھی اسپتال میں داخل

سپریم کورٹ کے جج، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کورونا وائرس کے باعث طبیعت ناساز ہونے پر قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ بھی اُن کے ساتھ زیرِ علاج ہیں۔

 ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق عمل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کورونا وائرس کے باعث طبیعت ناساز ہو گئی تھی، اُنہیں علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید