• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: جناح اسپتال کی ایمرجنسی بیماری پھیلانے کا مرکز


لاہور کے سرکاری اسپتال جناح کا ایمرجنسی وارڈ بیمار مریضوں میں کورونا وائرس سمیت مزید بیماریاں پھیلانے کا مرکز بن گیا۔

سرکاری اسپتال جناح کے ایمرجنسی وارڈ میں پڑے پرانے بیڈ اور پھٹے ہوئے میٹرس انتظامیہ کی غفلت کا ثبوت دینے لگے۔

جناح اسپتال میں کئی بیڈز کے میٹرس غائب جبکہ بیڈز کے قریب آکسیجن کا کوئی انتظام ہی نہیں۔

مریضوں کے ارد گرد گندگی کے ڈھیر موجود ہیں اور اسپتال کے فضلے سے بالٹیاں بھری ہوئی ہیں۔

ایمرجنسی وارڈ کے ایئرکنڈیشنر بند پڑے ہیں اور وہیل چیئرز کو تالے لگے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی خواتین مریضوں کی ای سی جی کے لیے مرد عملہ تعینات ہے جبکہ پردے غائب ہیں۔

دوسری جانب ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر یحییٰ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کا دباؤ بہت زیادہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایمرجنسی وارڈ کے تمام مسائل کو جلد حل کر لیں گے۔

تازہ ترین