• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، تیز رفتار واٹر ٹینکر کی گاڑیوں کو ٹکر

راولپنڈی کی ایئر پورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کے گاڑیوں کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں  کئی گاڑیاں تباہ جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار واٹر ٹینکر کی گلی میں کھڑی گاڑیوں سے ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واٹر ٹینکر گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد ٹرانسفارمر سے بھی جا ٹکرایا۔

ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے میں ٹینکر ڈرائیور بھی شدید زخمی  ہوا ہے۔

تازہ ترین