• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے 601 ملین ڈالر ترسیلات وطن بھیجیں

روم ( شہباز بھٹی ) اٹلی میں سفیر پاکستان جوہر سلیم نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ مالی سال 2020-2021 میں پاکستانی ورکرز نے تاریخ کی بلند ترین سطح 601ملین ڈالر بطور ترسیلات زر بھیجے ۔ اٹلی سے پاکستان کو ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 66فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مالی سال 2020-2021 میں عالمی وبا کے باوجود پاکستان کی اٹلی کو برآمدات میں 9.1% اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان کی برآمدات گزشتہ مالی سال میں 786ملین ڈالر رہی جو تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ۔وبا کے باعث غیر یورپی ممالک سے اٹلی کی درآمدات میں 14% کمی ہوئی ہے۔پاکستان نے 300ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا ہے۔ 2019-20 مالی سال کے مقابلے میں پاکستان کے تجارتی سرپلس میں 49%اضافہ ہوا ہے ۔ چاول کی مجموعی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 37.4% جبکہ بھارت کا صرف 12%رہا ۔ یورپ میں پاکستان چاول باسمتی کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ۔ اطالوی حکومت نے پاکستان کو سال 2022 کے لئے سیزنل ورک ویزا کی لسٹ میں شامل کر دیا ہے ۔

تازہ ترین