• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ، اسپتالوں میں بیڈ کم پڑگئے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ،سول اسپتال سٹی اور جامشورو میں بیڈ کم پڑگئے،انتظامیہ نے 35 بستروں پر مشتمل نیا آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 111 نئے کیسز اور ایک مریض کورونا سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا،مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ماہ جولائی میں 21شہری کورونا کے باعث فوت ہو چکے ہیں،سرکاری اسپتالوں میں انتظامی نااہلی کے باعث متعدد شہری مہنگے نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کو داخل کرانے پر مجبور ہیں، جہاں ایک دن کے اخراجات 30 سے 40 ہزار روپے ہیں۔ حیدرآباد میں کورونا وبا کی چوتھی خطرناک لہر کے بعد کورونا مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے، سول اسپتال سٹی اور جامشورو میں قائم آئی سی یو اور ایچ ڈی یو وارڈز میں گنجائش ختم ہونے کے بعد انتظامیہ نے ایک اور 35بیڈ پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کیا ہے، جبکہ شہر کے دیگر اسپتالوں میں آئی سی یو اور کورونا آئسولیشن وارڈز نہ ہونے یا بیڈ کم ہونے کے باعث شہریوں کو کورونا مریضوں کے علاج میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تازہ ترین