• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میںمستحق قیدیوں کو مفت کال کی سہولت فراہم

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) سنٹرل جیل اڈیالہ میں مستحق قیدیوں کواپنے رشتہ داروں سے مفت کال کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی۔جوقیدی غربت کے باعث فون کال کے چارجزادانہیں کرسکتے وہ اپنے گھروالوں سے ہفتہ میں بیس منٹ تک مفت کال کرسکیں گے۔ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی ارشدوڑائچ نے جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے مزید بتایاکہ انہوں نے سیشن جج اورڈپٹی کمشنرکے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال اوربے نظیربھٹوہسپتال کی انتظامیہ سے بات کرکے سہولت بحال کروالی ہےاوررواں ہفتہ سے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی جیل آمداورمریض اسیروں کے چیک اپ کاسلسلہ بحال ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ مخیرحضرات کے تعاون سے اڈیالہ جیل کے ہسپتال اورکچن کی تزئین وآرائش کرائی جارہی ہے جب کہ ملاقاتی شیڈزمیں ایگزاسٹ فینزبھی لگوادیے گئے ہیں۔
تازہ ترین