• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، پیپلز پارٹی اوکاڑہ ،گجرات اورسیالکوٹ نے امیدواروں کی سفارشات بھیج دیں

لاہور (سپیشل رپورٹر )کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے سلسلے میں پیپلز پارٹی اوکاڑہ،گجرات اور سیالکوٹ کی ضلعی مینجمنٹ کمیٹیوں نے امیدواروں کی سفارشات وسطی پنجاب تنظیم کو بھیج دی ہیں جن پر غور و خوض کے بعد امیدواروں کی کنٹونمنٹ وائز حتمی فہرستیں مرتب کی جائینگی۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری اسلم گل اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے کہا کہ دیگر کنٹونمنٹس میں ہر وارڈ سے ایک سے زائد امیدواروں کے باعث سفارشات چند روز میں موصول ہو جائینگی جن کو مد نظر رکھ کے حتمی امیدواروں کا فیصلہ کیا جائیگا۔
تازہ ترین