لاہور(کرائم رپورٹر) مال روڈ بینک سوائر سے بلال گھر جا رہا تھا کہ ہائی کورٹ کے سامنے موٹرسائیکل سوار 2ڈاکووں نے بلا ل سے 41500روپے چھین لیے اور فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ،مصطفی ٹاون میں ڈاکو اختر سے 6 لاکھ و موبائل فون ، ٹاون شپ میں ڈاکووں نے محسن کے گھر سے4لاکھ60ہزار ، زیورات ،جنوبی چھاونی میں انور کے گھر سے 3لاکھ45ہزار ، زیورات ، ہنجروال میں ڈاکووں نے عمر کے گھر سے 3لاکھ 10ہز ار ، اسلام پورہ میں ڈاکووں نے خضر حیات کے گھر سے 5لاکھ20ہزار ، زیورات ،بادامی باغ میں ڈاکووں نے حسن کے گھر سے 3لاکھ، زیورات لوٹ لیے۔ٹبی سٹی میں ڈاکووں نے کامران سے 4 لاکھ 42 ہز ار ،کوٹ لکھپت میں اطہر علی سے 2 لاکھ 25ہزار ،شاہدرہ ٹاون میں صبور سے18ہزار ور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ گلشن اقبال،گلبرگ، مصطفی ٹاون، ڈیفنس سے گاڑیاں اورسمن آباد م ہربنس پورہ اور لاری اڈا سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئے۔