• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آرٹی کیلئے اےڈی بی سے407 ملین ڈالر اور ایف ڈی سے75ملین یورو قرضہ لیاگیا

پشاور(گلزار محمد خان) بی آ ر ٹی کیلئے اےڈی بی سے408ملین ڈالراوراےایف ڈی سے 75ملین یور و قرضہ لیا گیا ، پی سی ون کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے400ملین امریکی ڈالرز قرضہ لیاگیا ترمیم کےبعد مزید 8اعشاریہ 384ملین ڈالر زمزید لئے گئے، پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے فلیگ شپ منصوبہ’’ بس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘بی آر ٹی منصوبہ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک اور فرانسیسی مالیاتی ادارے اے ایف ڈی سے مجموعی طورپر 53320ملین روپے کا قرضہ لیا ہے جسکی واپسی 2023میں شروع اور سال 2042میں ختم ہوگی، اس پر تقریباً دو فیصد سود بھی ادا کیا جائیگا ، قرضہ کی واپسی امریکی ڈالر اور یورو کے نئے ریٹ کے مطابق ہوگی۔
تازہ ترین