• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش، خاتون بال بال بچ گئیں


بھارتی ریاست تلنگانا کے شہر سکندر آباد کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ایک خاتون کی جانب سے چلتی ہوئی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی گئی۔

بھارت کے ریلوے حکام نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے واقعے کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چلتی ہوئی ٹرین کی جانب ایک خاتون دوڑتی ہوئی آرہی ہیں اور ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن وہ ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان میں خالی جگہ پر پھنس جاتی ہیں۔

ویڈیو میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے ایک اہلکار کو خاتون کی جان بچاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو اس وقت وہاں موجود تھا۔

تازہ ترین