ٹوکیو اولمپکس میں بہترین پرفارمنس سے قوم کے دل جیتنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے کہا ہے کہ اگر سہولتیں ملتیں تو نتائج بہت بہتر ہو سکتے تھے۔
21 سالہ ویٹ لفٹر اولمپین طلحہ طالب نے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے مجھے بہت حوصلہ افزائی ملی۔
طلحہ طالب نے کہا کہ میں اسکول میں ٹریننگ کرتا تھا، ٹریننگ کیمپ بھی نہیں لگے، مشکلات کا بہت سامنا رہا لیکن والد صاحب نے بہت سپورٹ کی۔
اُنہوں نے کہا کہ سینئر ترین کوچ میرے ساتھ اولمپکس میں گئے تھے۔
ویٹ لفٹر اولمپین نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ چیمپئن شپ اور کامن ویلتھ گیمز وغیرہ کے لیے تیاری کر رہا ہوں۔
طلحہ طالب کا مزید کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپ کی ضرورت ہے اور عالمی معیار کا سامان درکار ہے۔