• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کیساتھ بادشاہ جیسا سلوک کرنا درست ہے یا نہیں؟ متھیرا کا سوال

معروف اداکار و میزبان متھیرا نے صدف کنول کے حالیہ بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ شوہر کے ساتھ بادشاہ جیسا سلوک کرنا درست ہے یا نہیں؟ 

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں متھیرا نے صارفین سے ایک اہم سوال کیا۔

متھیرا نے لکھا کہ ’آپ اپنے شوہر کے ساتھ بادشاہ والا سلوک کریں تو وہ بھی آپ کو اپنی ملکہ کی طرح رکھے گا۔‘

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اس پیغام کے ساتھ دو آپشن ’صحیح یا غلط‘ رکھے اور صارفین سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے اُنہیں کسی ایک آپشن کا انتخاب کرنے کا کہا۔

متھیرا نے مزید لکھا کہ ’بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں بہت سے مرد ایسے بھی ہیں جو چاہتے ہیں کہ اُن کی بیوی اُنہیں بادشاہ کی طرح رکھیں لیکن وہ اپنی بیوی کو ملکہ جیسا مقام دینا بھول جاتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ صدف کنول نے کہا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ آپ اپنے شوہر کو شوہر سمجھیں اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیئے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے، میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی۔

صدف کنول نے کہا تھا کہ بیوی ہونے کے ناتے مجھے شہروز کی ہر پسند ناپسند کا پتہ ہونا چاہیئے، اب بہت فیمینسٹ اور لبرلز آگئے ہیں جنہوں نے اس خیال کو تبدیل کیا ہے لیکن میرے خیال میں فیمینزم یہی ہے کہ میں اپنے شوہر کا خیال رکھوں۔

ماڈل کے اس بیان پر جہاں اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب داد ملی تو وہیں کئی شوبز ستاروں نے صدف کنول پر خوب تنقید بھی کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید