پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل اور فردوس عاشق اعوان کے درمیان نجی ٹی وی شو میں تلخ کلامی کے معاملے پر قادرمندوخیل نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔
قادر مندوخیل نے ٹرائل کورٹ کے احکامات کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا، ماتحت عدالت نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔
یاد رہے کہ 9 جون کو فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں قادر مندوخیل سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی تھی۔
درخواست میں قادر مندوخیل کی جانب سے کہا گیا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کادرخواست مسترد کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کو درخواست کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا جائے۔