• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شلپا شیٹی کو آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلز بطور تحفہ ملی

شلپا شیٹی بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائل کی شریک مالکن ہیں، تاہم یہ کاروبار انھیں بطور تحفہ ملا تھا۔ 

میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ راج کندرا نے شلپا شیٹی کو ویلنٹائن ڈے پر یہ مہنگا ترین تحفہ دیا تھا۔ 

شلپا شیٹی سال 2009 سے اس ٹیم کی شری مالکن ہیں، جبکہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ اسکینڈل میں بھی ٹیم کا حصہ رہی ہیں۔ 

اُس وقت اپنے ایک انٹرویو کے دوران شلپا کا کہنا تھا کہ راجستھان رائلز میں سرمایہ کاری کا خیال راج کندرا کا تھا، یہ ایک بہت ہی ذہین کاروباری حکمتِ عملی تھی، کیونکہ جب کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سرمایہ کاری کو ’کھونے‘ کی جانب نہیں لے جا سکتی تھی۔ 

ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ذہین سرمایہ کاری تب ہوتی ہے جب آپ کو سرمایہ کاری کرتے ہوئے کوئی ڈر نہ ہو۔ 

جب ان سے سوال کیا گیا کہ راج کندرا نے ٹیم میں سرمایہ کاری کو ویلنٹائن ڈے گفٹ کا تحفہ قرار دیا تھا تو کیا آپ خوش ہیں جس پر شلپا نے جواب دیا تھا کہ یہ کافی مہنگا تحفہ ہے، مجھے تو خوش ہونا ہی ہوگا۔ 

جب راج کندرا سے اس سے متعلق پوچھا گیا تھا تو شلپا نے کہا تھا کہ یہ تحفہ صرف میری طرف سے نہیں ہے بلکہ یہ میرے لیے ان کی طرف سے بھی ہے۔ 

خیال رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ 

راج کندرا کے خلاف کیس زیر سماعت ہے جبکہ وہ خود جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ 

تازہ ترین