• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ 

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معظم جاہ انصاری نے اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔ 

آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ مجھے کورونا کی علامات ہیں، بخار اور جسم میں تکلیف بھی ہے۔

آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔

تازہ ترین