• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے-الیکٹرک کی نیپرا کو ساڑھے 5 ارب روپے کا بوجھ صارفین پر منتقل کرنے کی درخواست


کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے۔الیکٹرک نے اپنے صارفین پر ساڑھے 5 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی درخواست کردی۔ 

کے-الیکٹرک کی جانب سے دی گئی اس 6 ماہ کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کل سماعت کرے گی۔

نیپرا کے مطابق کےالیکٹرک نے جنوری تا جون 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست کی ہے۔ 

اس درخواست میں کہا گیا کہ جنوری کی فیول پرچیز ایڈجسٹمنٹ کے تحت 1 روپے 97 پیسے اضافہ دیا جائے۔

نیپرا کے مطابق فروری کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ 2 روپے 49 پیسے اضافے کی درخواست ہے۔ 

اسی طرح مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ 1 روپے 49 پیسے اضافے کی درخواست ہے۔

اپریل کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 87 پیسے سستی کرنے کی درخواست ہے۔ 

مئی کی فیول پرچیز ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ بجلی 64 پیسے سستی کرنے کی درخواست ہے۔

نیپرا کے مطابق کے-الیکٹرک کی جون کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی فی یونٹ 21 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست ہے۔

تازہ ترین