وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے صوبائی اسمبلی میں ایم پی اے نذیر چوہان کا خط پڑھ کر سنایا۔
خط کے متن کے مطابق نذیر چوہان نے اسپیکر پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے معاملے پر جو قدم اٹھایا وہ سنہری حروف میں لکھنے کے مترادف ہے۔
نذیر چوہان نے خط میں کہا کہ شہزاد اکبر سے ٹیلیفون پر معذرت کی ہے، اب ہماری آپس میں صلح ہوگئی ہے۔
خط کے متن میں نذیر چوہان نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان نے اس معاملے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے خط میں یہ بھی لکھا کہ دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہوں، اس لئے اجلاس میں نہیں آسکتا۔