• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژاد باکسر اعجاز احمد 28 اگست کو برٹش ٹائٹل کیلئے مقابلہ کریں گے

برمنگھم( آصف محمود براہٹلوی) پاکستان نژاد باکسر اعجاز احمد نے اپنے کیریئر کا آغاز فتوحات سے کیا، برطانیہ کے شہر برمنگھم کے معروف ایشین علاقہ آلم راک سے تعلق رکھنے والے باکسر اعجاز احمد مڈلینڈ سپر فلائی ویٹ ٹائٹل SFW اور اسی کیٹگری میں یورپین ٹائٹل دو مرتبہ اپنے نام کر چکے ہیں، اب برٹش ٹائٹل کے لیے اس ماہ کے آخر میں رِنگ میں اتریں گے، وہ28اگست کو برمنگھم ارینا میں برٹش ٹائٹل کے بڑے مقابلہ کی فائٹ کرنے جارہے ہیں ۔اس سلسلہ میں برمنگھم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرا تعلق پاکستان کے شہر گوجر خان سے جب کہ برمنگھم میں ایشین علاقہ آلم راک میں رہتا ہوں، میری کوشش ہے کہ باکسنگ میں مقابلہ جیت کر اپنی کمیونٹی ،اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف کروں۔ اس موقع پر سالیسٹر شکیل خان اور ان کے منیجر امجد حسین نے گفتگو کے دوران کہا کہ عامر خان اور حمزہ شیراز کے بعد اعجاز احمد ایسے باکسر ہیں جو برطانوی پاکستانی ہونے کے باعث اوورسیز برطانوی پاکستانی نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ہیں ۔ باکسنگ میں ٹائٹل جیت کرانشاء اللہ وہ پاکستان کا نام دنیا میں روشن کریں گے۔ باکسر اعجاز احمد نے برطانوی پاکستانی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ 28اگست کو برمنگھم ارینا میں آکر ان کا مقابلہ دیکھیں تاکہ ان میں بھی اپنے آپ کو کھیلوں جیسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا حوصلہ پیدا ہو۔
تازہ ترین