• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 نائیجیرین باشندوں کو اغوا کاروں کے حوالے کرنے کے ملزم کا ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے تین نایجیرین باشندوں کی بازیابی کے بعد اغوا کاروں کے حوالے کرنے سے متعلق ملزم انسپیکٹرنثار اعوان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر کو تفتیش مکمل کرکے 14روز میں چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پیر کو انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈیفنس پولیس نے اے وی سی سی کے انسپیکٹر نثار اعوان کو عدالت میں پیش کیا۔ پولیس کے مطابق 14 نومبر 2020 میں پولیس نے ڈیفنس سے تین نائجیرین باشندوں کو بازیاب کروایا تھا۔ نائیجیرین شہریوں میں گوجی سیموئیل، مکی اباروہا اور انوروم ایمیکا شامل تھے۔ملزمان نے مغویوں کو ستر لاکھ روپے لیکر اغوا کاروں کے حوالے کردیا تھا۔ تین مغوی تاحال لاپتہ ہیں، بازیابی کے لئے ملزم سے تفتیش کرنی ہے۔ مقدمے میں تین ملزمان گرفتار جبکہ ایس ایچ او ڈیفنس سمیت 12ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔ ملزم نثار اعوان بھی شریک ملزم ہے۔

تازہ ترین