• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوباز حکومت نے شجرکاری بھی رکوادی تھی، فردوس عاشق

لاہور(نمائندہ جنگ)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شوباز حکومت نے شجرکاری بھی رکوادی تھی ،نااہل لیگ نے باغوں کا شہر گرے اسٹرکچر میں بدل دیا،ہم نے کروڑوں پودے لگادیئے،محکمہ معدنیات نے پہلی بار 10.19 ارب روپے کی ریکارڈوصولیاں کی ہیں۔ ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 58 کروڑ روپے وصول ہوئے ہیں۔ بزدار حکومت ہرمحکمہ میں اصلاحات لے کرآئی ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نااہل لیگ نے باغوں کا شہر گرے اسٹرکچر میں تبدیل کیا۔ظل سبحانی دوم کی شوباز حکومت نے درختوں کے لگوانے کے عمل کو روک دیا تھا۔

تازہ ترین