• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگالی، برمی لوگوں کے علاقوں میں ویکسی نیشن سینٹر کھولے گئے ہیں، ناصر شاہ


وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بنگالی، برمی لوگوں کے علاقوں میں ویکسی نیشن سینٹر کھولے گئے ہیں، ویکسین اتنی دستیاب نہیں جتنے لوگ ویکسی نیشن کیلئے آرہے ہیں۔

ناصر شاہ نے  پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر کھولے جارہے ہیں، گرین لائن کےٹریک پر ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر بنانے پر بات ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی کتنا ہی با اثرکیوں نہ ہو، کورونا ایس اوپیزخلاف ورزی پرکارروائی ہوگی۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ان کی بھی ویکسی نیشن ہونا چاہئے۔

تازہ ترین