وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین سے متعلق کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ یومیہ 10 لاکھ ویکسین لگانے کا ہدف عبور کرلیا ہے۔
اسد عمر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی، وفاق کی تمام اکائیوں نے ویکسین لگانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اُن کا کہنا ہے کہ پنجاب، سندھ، کے پی اور اسلام آباد میں ریکارڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ سب کی طرف سے ویکسین لگانے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔