شہر قائد کراچی کے تمام چھوٹے بڑے ویکسینیشن سینٹرز پر عوام کا رش دیکھنے میں آیا ہے۔
کراچی شہر کے ماس ویکسینیشن سینٹر، ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے والے لوگوں کی لمبی قطاریں موجود ہیں جبکہ لیاری جنرل اسپتال، کورنگی جنرل اسپتال میں لوگ صبح سے موجود ہیں اور اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔
دوسری جانب خالق دینا ہال، ڈاؤ اوجھا کیمپس، جناح اسپتال، سندھ گورنمنٹ اسپتال ملیر میں بھی لوگوں بڑی تعداد ویکسینیشن کے لیے موجود ہے۔
اورنگی ٹاؤن قطر اسپتال میں صبح سے لوگ لمبی قطاروں میں کھڑے ویکسینیشن کا انتظار کر رہے ہیں۔
اس دوران لوگوں کی جانب سے سماجی فاصلے اور ماسک کا خیال بھی نہیں رکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایکسپو سینٹر میں تا حال شناختی کارڈ کے بغیر ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع نہیں ہو سکا ہے۔
انتظامیہ ایکسپو سینٹر کے مطابق اُنہیں شناختی کارڈ کے بغیر ویکسین لگانے کے اب تک تحریری طور پر کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں۔