سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرالتوا مقدمات سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرالتوا مقدمات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار 379 تک پہنچ گئی ہے، ان میں 16جولائی سے31 جولائی تک 15 روز میں 168 مقدمات کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ میں 29 ہزار 934 فوجداری مقدمات جبکہ ایک ریفرنس اور 25 ازخود نوٹسز زیر التوا ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 16 سے31جولائی تک کوئٹہ رجسٹری میں کوئی مقدمہ نہیں سنا گیا۔