• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ دھاندلی کیخلاف مسلم کانفرنس کا دھرنا


آزاد کشمیر کے حلقے ایل اے 31 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مسلم کانفرنس کے کارکنوں کی جانب سے مظفر آباد میں اسمبلی کے گیٹ کے سامنے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دے دیا گیا۔

آزاد کشمیر کے حلقے ایل اے 31 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مسلم کانفرنس نے چھترکلاس سے ریلی نکالی اور اسمبلی کے مرکزی دروازے پر دھرنا دیا۔

احتجاجی ریلی اور دھرنے کی قیادت حلقہ ایل اے 31 کے امید وار راجہ ثاقب مجید نے کی۔

پولیس نے بکتربند گاڑیاں لگا کر مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔

مسلم کانفرنس کے کارکنوں کے دھرنے کے باعث مظفر آباد تا اسلام آباد مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہو گئی۔

تازہ ترین