• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کی بجلی کا 5 سالہ ٹیرف جاری کرنے کی درخواست

نیپرا میں ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے 2025ء تک 5 سال کے لیے بجلی کا ٹیرف جاری کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

نیپرا میں ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے ٹیرف کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرِ صدارت ہوئی۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے سی ای او میپکو اکرام الحق سے استفسار کیا کہ آپ کو 5 سالہ ٹیرف کیوں جاری کیا جائے؟ میپکو کی بجلی کی ڈسٹری بیوشن کا لائسنس تو مارچ 2022ء میں ختم ہو جائے گا؟

میپکو کے سی ای او اکرام الحق نے جواب دیا کہ ہم لائسنس میں توسیع کے لیے ایپلائی کر دیں گے۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ 5 سالہ ٹیرف سے قبل میپکو کی نج کاری ہو جائے، پیک آورز میں بجلی کے صارفین کو پریشانی نہیں ہونی چاہیئے، میپکو اپنے بجلی کے منصوبوں میں تاخیر پر قابو پائے۔

سی ای او میپکو نے جواب دیا کہ ہمارے پاس 1 لاکھ 52 ہزار بجلی کے کنکشن زیرِ التواء ہیں۔

چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ اتنے زیادہ کنکشن زیرِ التواء کیوں ہیں، یہ بڑی ناکامی ہے؟ بجلی ہو اور کنکشن نہ دیئےجائیں، ایسے کام نہیں چلے گا، ہم ایسی بجلی کی قیمت دے رہے ہیں جو استعمال نہیں ہوتی۔

تازہ ترین