• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین میرے لیے اچھے رشتے کی تلاش میں ہیں، نمرہ خان

معروف اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ آج کل ان کے والدین کے لیے ایک بہتر رشتے کی تلاش میں ہیں۔

گزشتہ برس لاک ڈاؤن میں خاموشی سے نکاح کرنے والی نمرہ خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنے نکاح کے ختم ہونے کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنے سے گریز کیا لیکن میزبان کے اصرار پر بس انہوں نے یہ بتایا کہ والدین ان کے لیے رشتہ تلاش کررہے ہیں۔

 نمرہ خان کا میزبان کے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ والدین ان کے لیے رشتہ دیکھ رہے ہیں اور اب بس انہیں سب کی دعائیں چاہئیں۔

واضح رہے کہ خاموشی سے نکاح کے بعد نمرہ خان کی شوہر سے طلاق کی خبریں بھی زیرگردش رہ چکی ہیں تاہم انہوں نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی، لیکن اب ان کا یہ بیان اس بات کی واضح دلیل ہے کہ اب ان کی طلاق ہوچکی ہے۔

26 جون 1991 کو پیدا ہونے والی نمرہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں، انہوں نے بہت کم وقت میں ہی اپنی باصلاحیت اداکاری سے بہت نام کمانے میں کامیاب رہیں۔

2013 میں پی ٹی وی کے ڈرامے ’خواب تعبیر‘ سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی نمرہ خان نے بھول، اُڑان، چھوٹی سی زندگی، رشتہ انجانا سا جیسے ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے۔

29 سالہ نمرہ پاکستانی فلم ’سایہ خدائے زوالجلال‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

تازہ ترین