محکمہ صحت سندھ نے کل سے کراچی میں 12 موبائل ویکسی نیشن یونٹ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے ضلع جنوبی، غربی، شرقی اور کیماڑی میں 2، 2 موبائل یونٹس چلائے جائیں گے۔
محکمہ صحت کے مطابق تین موبائل ویکسی نیشن یونٹس ضلع وسطی میں چلائے جائیں گے جبکہ ملیر میں 1 موبائل یونٹ چلایا جائے گا۔
پارلیمانی سیکریٹری صحت کے مطابق موبائل ویکسی نیشن یونٹس میں ویکسین اور رجسٹریشن سمیت تمام سہولیات موجود ہیں۔