چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے ملک میں ناامیدی بڑھ رہی ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کھوکھلے حکومتی وعدے کاغذ پر لکھنے کے قابل بھی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نااُمیدی بڑھ رہی ہے، وجہ 50 لاکھ گھر،1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والا شخص ہے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ حکومت اور وزیراعظم عمران خان اپنے امیر دوستوں سے فائدہ بٹورنے میں مصروف ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بہبود کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے، قوم موجودہ نااہل اور ناقابلِ قبول حکومت کا بوجھ اُٹھا رہی ہے۔